فیصل آباد:(جھنگ تیز) خاتون نے مشہور برانڈ کی فرنچائز کے ٹرائی روم میں لگا خفیہ کیمرہ پکڑ لیا۔
فیصل آباد میں ایک خاتون نے ڈی گراوٴنڈ کے قریب مشہور برانڈ کے ٹرائی روم میں لگا خفیہ کیمرہ پکڑلیا، خفیہ کیمرے کا سراغ لگانے والی فیملی نے ویڈیو بنائی تو ملازمین نے موبائل فون چھین لیا جب کہ فیملی نے پولیس بھی بلالی۔
پولیس نے فرنچائز کے مالک، منیجر اور 2 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے منیجررضوان اور ملازم فیاض کو گرفتار کرلیا، مقدمے میں مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان خواتین کی ویڈیوز بنا کر انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرتے اور خواتین کو بلیک میل کرتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے کے انکشاف نے شہریوں کو خوف اورغصے میں مبتلا کردیا ہے۔
Home
تازہ ترین
فیصل آباد
قومی
فیصل آباد: خاتون نے مشہور برانڈ کی فرنچائز کے ٹرائی روم میں لگا خفیہ کیمرہ پکڑ لیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں