اٹھارہ ہزاری(رانا حسن معاویہ سے) اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ٹیکنیکل اسٹیبلشمنٹ فیصل آباد نے میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری میں مبینہ شیڈول ورک آرڈر کے بغیر ترقیاتی کام کروانے اور ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سب انجینئر میاں شکیل اور دیگر متعلقہ سٹاف کے خلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے انہیں بارہ فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے انہوں نے یہ کارروائی مقامی سماجی شخصیت اور نمبردار موضع کوٹ بہادر جنوبی المعروف کوٹ آرائیاں رانا محمد افتخار کی جانب سے دی جانیوالی درخواست پر شروع کی ہے جس میں انہوں نے الزاملگایا کہ مذکورہ سب انجینئر اور دیگر نے ان کے علاقے میں نالیوں سولنگ وغیرہ کے ترقیاتی کام ضابطے کی خلاف ورزی اور ناقص میٹریل استعمال کر کے کروائے ہیں اجتماعی مقامات کی بجائے ذاتی لوگوں کو نوازا ہے درخواست میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ میاں شکیل نے ہائی وے کی ملکیتی انتہائی قیمتی اراضی بھی ملی بھگت سے اپنے نام کروا رکھی ہے متعلقہ حکام کوئی کارروائی نہکر رہے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فریقین کو تحقیقات کیلئےبارہ فروری کو ریکارڈاور دیگر ثبوتوں سمیت طلب کر لیا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری.میونسپل کمیٹی میں مبینہ شیڈول ورک آرڈر کے بغیر ترقیاتی کام کروانے اور ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات کا نوٹس, سب انجینئر میاں شکیل اور دیگر متعلقہ سٹاف کے خلاف انکوائری,ریکارڈ سمیت طلب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں