پنجاب کے اہم شہر میں ۔۔۔جاگیر دار نے عورت کے ساتھ وہ سلوک کردیا کہ زمانہ جاہلیت کی نئی مثال قائم کردی

نارووال (نیوزڈیسک)نارووال میں ظلم کی انتہا ہو گئی۔بچوں کی لڑائی پر با اثر زمیندار نے خاتون کو دیہاتیوں کے سامنے کیچڑ میں گھسیٹ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ناروال میں بچوں کی لڑائی پر با اثر زمیندار افرا د نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کیچڑ میں گھسیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔با اثر افراد نے پانچ بچوں کی ماں کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے مارا۔با اثر زمیندار کے بیٹے قاسم نے درجنوں دیہاتیوں کے سامنے خاتون کے منہ پر تھپڑ مارے اور کیچڑ میں گھسیٹا۔خاتون زخمی حالت میں تین گھنٹے تک کیچڑ میں پڑی رہی۔تمام دیہاتی مظلوم خاندان کا تما شا دیکھتے رہے۔مگر کسی نے بھی پولیس کو اطلاع نہ دی۔پولیس کے پہنچنے پر ملزم فرار ہو چکے تھے۔محنت کش محمد امجد کے مطابق کچھ روز قبل زمیندر محمد اسلم جٹ نے گالم گلوچ کی اور دیہات چھوڑنے کی دھمکی دی۔میں گھر سے باہر تھا تو با اثر افراد نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں