اٹھارہ ہزاری (ابو تراب ترابی،نمائندہ جھنگ تیز)بنیادی مرکز صحت رشیدپو ر اٹھارہ ہزاری کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹرڈکرلیا گیا۔سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر افتخار خان اور میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد شفقت صدیق نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مہاراختر خاں کی ہدایات پر بنیادی مرکزصحت رشیدپور میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی شرائط پرعمل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ے،مذکورہ ہسپتال ضلع جھنگ کا واحد بنیادی مرکز صحت ہے جو ایم ایس ڈی ایس کے میعارپرپورا اترا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنیادی مرکز صحت رشیدپور نے ضلع بھر میں سب سے پہلے رجسٹرڈ ہونے والے بی ایچ یو کا اعزاز اپنے نام کرلیا جسے ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا ہے،سی ای اوہیلتھ کے احکامات کی روشنی میں بی ایچ یو آنے والے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اٹھارہ ہزاری :بنیادی مرکز صحت رشیدپو رکو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹرڈکرلیا گیا
اٹھارہ ہزاری (ابو تراب ترابی،نمائندہ جھنگ تیز)بنیادی مرکز صحت رشیدپو ر اٹھارہ ہزاری کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹرڈکرلیا گیا۔سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر افتخار خان اور میڈیکل آفیسرڈاکٹر محمد شفقت صدیق نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر مہاراختر خاں کی ہدایات پر بنیادی مرکزصحت رشیدپور میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی شرائط پرعمل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ے،مذکورہ ہسپتال ضلع جھنگ کا واحد بنیادی مرکز صحت ہے جو ایم ایس ڈی ایس کے میعارپرپورا اترا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بنیادی مرکز صحت رشیدپور نے ضلع بھر میں سب سے پہلے رجسٹرڈ ہونے والے بی ایچ یو کا اعزاز اپنے نام کرلیا جسے ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا ہے،سی ای اوہیلتھ کے احکامات کی روشنی میں بی ایچ یو آنے والے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں