جھنگ:انجمن حقوق معذوراں کے صدر قاری محمد حنیف فاروقی کی قیادت میں گزشتہ روز پریس کلب کے سامنےاحتجاج

جھنگ(جھنگ تیز)انجمن حقوق معذوراں کے صدر قاری محمد حنیف فاروقی کی قیادت میں گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے معذور افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے کیونکہ تنظیم بنانے کا مقصد ہی حقوق کا حصول ہے ۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو مطالبات سے تحریری طور پر آگاہ کر چکے ہیں کہ درجہ چہارم کی بھرتیوں میں مڈل کلاس کے امیدواروں کو ترجیح دی جائے تاکہ معذور افراد میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مستحق افراد کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو مقامی سطح پر احتجاج کے سلسلے کو لاہور تک لے جائیں گے ۔ اس موقع پر تنظیم کے نائب صدر الطاف حسین سمیت معذور افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں