صحت پر پڑنے والے پپیتے کے 7 فوائد

قدرت نے پھلوں اور سبزیوں میں رنگوں کےمطابق بھی ہمارے لیے بیش قدر فوائد رکھے ہیں، ہر رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں مختلف وٹامنز، معدنیات اور غذائیت موجود ہے۔یہ بات ہمارے لیے باعث تسکین ہے کہ جو پھل اورسبزیاں ہم بطور غذا کھاتے ہیں وہ صرف ہمارا پیٹ ہی نہیں بھر رہی ہوتیں بلکہ ان سے ہمارے جسم کو غذائیت اور بہت سے امراض سے تحفظ بھی مل رہا ہوتا ہے۔ طبّی طور پر پپیتے کے فوائد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔عمل انہضامپپیتے  میں موجود  اِنزائم جسم میں پروٹین کوہضم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کے نیتجے میں قبض کی تکلیف کم ہوجاتی ہے۔سوجنپپیتے میں ایک ایسی غذا  موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے سوجن ختم ہوجاتی ہے اور روزانہاس پھل کو کھانے کی وجہ سے سوجن سے ہونے والی تمام بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔خونخون کے مسائل سے اگر کوئی شخص دوچارہے تو پپیتے کے پتے بےحد فائدہ مند ہیںصرف یہی نہیں بلکہ یہ پتے آپ کے جسممیں لال رنگ کے خلیات)ریڈ بلڈ سیل( اور پلیٹلیٹ کی مقدار کو بڑھادیتے ہیں۔دل کی صحتپپیتے میں موجود وٹامن سی اور  لائکو پین دل کی بیماری کا بہترین علاج ہے جو آپ کے کیلوسٹرول کو کم کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں  دل سے متعلق کوئی بھی بیماری آپ کو چھو بھی نہیں سکتی۔کینسرکینسر کو آج بھی ایسی بیماری سمجھا جاتا ہے جس کا کوئی علاج نہیں لیکن  ریسرچ کے مطابق  پپیتے میں موجود  لائیکو پین کینسر کو خطرے کو کم کردیتا ہے۔ وہ جسم سے ایسے پرٹیکل کا خاتمہ کردیتا ہے جس سے کینسر اور پھیلتا ہے۔بڑھتی عمرپپیتے وٹامن سی اور لائیکو پین  سے ملا مالغذا ہے جو آپ  کی جلد کو  جوان رکھتا ہے اور آپ کی عمر زیادہ نہیں لگتی۔ بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان لوگوں کیلئے یہ پھل  بےحد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل آپ کی جلد کو سورج کی روشنی سےبھی محفوظ رکھتا ہے۔قوت مدافعتپپیتا ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن اے سی اور ای کی مقدار بےحد زیادہ ہے جس کی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتیہے جو آپ کو بخار اور دوسرے انفیکشن سے روکتی ہے۔بشکریہ: ڈیوڈ ولف

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں