زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی نے متحدہ رکن اسمبلی سلمان مجاہد کو ذہنی مریض قرار دیدیا

کراچی(جھنگ تیز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی علینہ نے کہا ہے کہ سلمان مجاہد نے پارلیمنٹ لاجز میں دو کمرے لے رکھےتھے، ایک میں خود رہتے تھے اور دوسرا اپنی بیٹی کیلئے لیا تھا، جو کہ انہوں نے مجھے دے دیا تھا۔ الزام لگانے والی لڑکیعلینہ نے کہا کہ سلمان بلوچ ذہنی مریض ہے، جو کہ صبح کے وقت آپ کو مارے گا اور شام میں پیر پکڑ کر معافی مانگے گا۔ علینہ کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد میرا پیچھا کیا کرتا تھا، جب میں جناح باغ میں چہل قدمی کیلئے جاتی تھی، تو یہ گاڑی پر میرا پیچھا کرتا تھا اور باغ کے باہر انتظار کیا کرتا تھا، یہاں تک کہ جب میں اپنی والدہ کے ساتھ ناشتہ لینے جاتی تھی، تو بھی یہ ہمارے پیچھے آتا تھا۔ علینہ نے سلمان مجاہد کی جانب سے چالیسلاکھ روپے لینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کوئی پیسے نہیں لئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس اور ایف آئی اے میں بھی درخواستیں دی، لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئے، تو میں نےپارٹی کے دیگر عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور سب کچھ بتایا، لیکن کسی نے بھی میری بات نہیں سنی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں