اٹھارہ ہزاری:دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک

اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور موجودہ سہولتوں میں وسعت لانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں گائنی شعبہ کے امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، جس کے لئے ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ کی طرف سے زمین اور فنڈز عطیہ کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر، ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال  ڈاکٹر نوید، محبوب احمد چیلہ  ایم پی اے اعظم چیلہودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت تمام ہسپتالوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہی ہے تاہم عوام کی سہولیات کے پیش نظر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں علاج معالجہ کی مفت سروسز کے جال کو ہر ممکن حد تک پھیلایا جا رہا ہے ، گائنی بلاک کا قیام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے گائنی شعبہ کے قیام سے مریضوں کو فوری اور بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے انقلابی بہتری پیدا ہو گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں