رائوانوار کی گرفتاری میں ناکامی، پیپلزپارٹی رہنما کو جرگے میں جوتے کھانے پڑ گئے ، جوتے مار کر بس نہیں ہوئی بلکہ کیا سلوک کیا گیا؟


اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے احتجاجی دھرنا دینے والے نقیب محسود کے رشتہ داروں اور قبائلی عمائدین نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو جوتے دے مارے اور اسٹیج سے اتار دیا _۔نقیب اللہ محسود قتل کیخلاف پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین سے خطاب کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنماعامر فدا پراچہ کی آمد پر جوتیوں سے استقبال کیا گیا ہے، مظاہرین نے کنٹیر پر پیپلز پارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ پر جوتے برسائے اور کہا کہ زرداری کے تعریفیں سننے نہیں آئے _ مشتعل مظاہرین نے کہا کہ ہمیں زرداری کی ہم دردی کی کوئی ضرورت نہیں ہے_ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو بولنے کا موقع نہ دیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما عامر فدا پراچہ دھرنا چھوڑ کر چلے گئے _۔واضح رہے کہ الزام لگایا جاتا ہے کہ پولیس مقابلے کرنے والے افسر راؤ انوار آصف علی زرداری کے قریب رہے ہیں _۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں