اٹھارہ ہزاری .سی ای او ہیلتھ جھنگ نے شکایات پر مبنی خبروں کی اشاعت پرٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری آنیوالے صحافیوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا.

اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز ) سی ای او ہیلتھ جھنگ  نے شکایات پر مبنی خبروں کی اشاعت پرٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری آنیوالے صحافیوں کو گولی مارنے کا حکم دے دیا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری میں اتوار کی شب متعلقہ عملہ غائب ہونے پر چار خواتین ڈیلیوری کیلئے تڑپتی رہیں جس کی خبر شائع ہونے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مہار اختر خان سیخ پا ہو گئے انہوں نے شام کے وقت ہیلتھ ویک کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ہسپتال کا دورہ کیا تو سیکیورٹی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خبریں کیوں شائع ہو رہی ہیں کون آلہ کار بنا ہوا ہسپتال میں غیر متعلقہ لوگ صحافی کیوں آتے ہیں انہیں روکو جو نہ رکے اسے گولی ماردو میں ذمہ دار ہوں سی ای او کے اس انداز گفتگو اور حکم سے سیکیورٹی والے بھی حیران رہ گئے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں