لاہور.تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال کوحکیم الامت اورشاعر مشرق کا خطاب دیا گیا۔ان کو ترکی،ایران ،ملائیشیاء میں عظیم رہنما وشاعر کے طورپرماناجاتا ہے۔ پوری دنیا میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ملک کے اس عظیم شاعر کو ہماریتعلیمی نصاب سے بھی نکال دیا گیا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی چھٹی دوبارہ بحال کی جائے اور ان کے کلام کو دوبارہ تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں