کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا. صوبائی رہنما تحریک انصاف ملک رحیم آفریدی


خیبر پختونخواہ(بیوروچیف جھنگ تیز،اکرام الدین ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما الحاج ملک رحیم آفریدی نے کہا کہ ملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا وقت آگیا ہے کئی سالوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں عنقریب ان کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا عوام باشعور ہو چکے ہیں اور ان بار بار اقتدار کے ہوس کے پوچاریوں سے جلد چھٹکارا ملے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما الحاج ملک رحیم آفریدی نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور عوام ووٹ کی طاقت سے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں