قصور:پولیس کا پتنگ بازوں اور گڈی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،8ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں

قصور (جھنگ تیز)ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدیات پر پولیس نے گزشتہ روز پتنگ بازوں اور گڈی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے8ملزمان کو گرفتار کر کے کثیر مقدار میں ڈور،کیمیکل، پتنگیں اورگڈی ڈور بنا نے والے آلا ت برآمد کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ضلع بھر کے مختلف مقامات شہر قصور،کھڈیاں،گنڈاسنگھ والا ،پھولنگر ودیگر مقامات پر پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے8ملزمان ساجن،غلام فرید،لیاقت،صاحب،کاشف مسیح،سلیم، شفیق اور اشفاق کو گرفتار کر کے کثیر مقدار میں ڈور،کیمیکل، پتنگیں اورگڈی ڈور بنا نے والے آلا ت برآمد کرلیے ہیں۔ڈی پی او قصور نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تمام شہری ہمارے لیے باعث عزت ہیں لیکن قوانین کی پابندی کرنا بھی شہریوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گڈی ڈور بنا نیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جا ری رہے گا اور جو کو ئی بھی شخص گڈی ڈور بنا نے یا اڑانے میں ملوث پا یا گیا اس کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی۔ 
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں