انتظار کی گھڑیاں ختم، ’’ڈیول از بیک‘

فلم’بھارت‘ کے بعد کامیاب فلم ’کک‘ کا سیکوئل بھی 2019 میں ہی ریلیز کیا جائےگی۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ’ٹائیگر زندہہے‘ کی کامیابی کے بعد کافی پرجوش نظر آرے ہیں، ایک جانب وہ اپنے بہنوئی ایوش شرما کو فلم ’لوراتی‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں تو وہیں ہدایت کار ریمو ڈی سوزہ کے ساتھ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں لیکن مداحوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ 2019 میں سلومیاں کی 2 بڑی فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں سلمانخان کی نئی فلم ’ کک ٹو‘ کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سلو میاں کی 2019 میں 2 فلمیں ریلیز ہوں گی۔ علی عباس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’بھارت‘ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جب کہ ’کک ٹو‘ 2019میں کرسمس کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔دوسری جانب نادیاد والا گرینڈ سن کے آفیشل پیچ کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’کک 2‘ کی 2019 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی تصدیق کی گئی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں