اسلام آباد(جھنگ تیز) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے توہین عدالت کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت شروع کی۔ جسٹس عظمت سعید نے دانیال عزیز سے پوچھا کہ کچھ کہنا چاہیں گے۔
اس پر دانیال عزیز نے جواب دیا کہ عدالت نے نوٹس دیا ہے تو پیش ہو گیا ہوں۔
جسٹس عظمت سعید نے پوچھا آپ نے وکیل نہیں کیا؟ دانیال عزیز نے جواب دیا کہ اگر ضرورت ہے تو کر لیتا ہوں ۔ جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دانیال عزیز وکیل کی ضرورت ہر ایک کو ہوتی ہے۔ سب کچھ شفاف ہو گا۔ آپ کو دس دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ دانیال عزیز اب آپ سے 19 تاریخ کو ملاقات ہو گی۔ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں