جھنگ:ریسکیو 1122نے ماہ جنوری کی کارگردگی کی رپورٹ جاری کر دی

جھنگ(جھنگ تیز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ کی کارکردگی کاجائزہ لیا جس کا مقصد ایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو بہتر،ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی پہلی تربیت یافتہ سروس کی کارکردگی کومزید بہتر بنانا ہے انہوں نے گذشتہ ماہ جنوری کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 14194کالز موصول ہوئیں جن میں 2384ایمرجنسی، 3701معلوماتی،180رونگ کالز جبکہ 7929 دیگر کالیں تھیں ریسکیو 1122نے جن 2384ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 505روڈ ایکسیڈنٹ،1606 میڈیکل ایمرجنسی 485 کوموقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔34آگ لگنے کے واقعات 41کرائم کالز اور196متفرق واقعات شامل تھے۔01بلڈنگ منہدم ہونے اور 01ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 76.90کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج فیصد رہی 6.68اس کے علاوہ فائر ایمرجنسیز پر ریسپونڈ ٹائم 6.03فیصد رہا۔1884لوگوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال شفٹ کیاگیااور79لوگ مختلف حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارگئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعلی حسنین نے گذشتہ ماہ جنوری کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں،فیکٹریوں اور کارخانوں میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی اورمینٹیشن کی عملی تربیت فراہم کی گئی،اور اداروں میں موک ایکسرسائزکا انعقاد کیا گیا جن میں ریسکیو1122نے بھرپور رسپانس ٹائم دیا اور ووکیشنل کالج کے طلباء کو کمیونٹی ایکشن فار ڈیزاسٹرکی ٹریننگ بھی کروائی گی اور پورے سال کی اچھی کارکردگی پر ریسکیوز میں اسناد تقسیم کی گئیں
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں