اٹھارہ ہزاری.پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کا یوٹیلیٹی سٹور پر اچانک چھاپہ۔ناقص اشیاء برآمد ،جرمانہ عائد،حکام نےاشیاء کو آگ لگادی۔

اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز)پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی ٹیم کا یوٹیلیٹی سٹور اٹھارہ ہزاری پر اچانک چھاپہ۔ناقص اشیاء برآمد ہونے پر دس ہزار جرمانہ ،حکام نےاشیاء کو یوٹیلٹی سٹور کے سامنے رکھ کر آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق آج پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع جھنگ کی ٹیم نے یو ٹیلٹی سٹور اٹھارہ ہزاری پر اچانک چھاپہ مارا جس کے دوران انہوں نے سٹور میں رکھی اشیاء کا معیار اور ایکسپائری ڈیٹچیک کی دوران چیکنگ ڈیڑھ سو کے قریب ناقص اور ایکسپائر اشیاء جن میں سویاں ،مصالحہ جات،سوپ ،کیچپ ودیگر کے پیکٹ بر آمد ہوئے جس پر حکام نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹور کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا اور اشیاء کو سٹور کے سامنے رکھ کر آگ لگا کر تلف کردیا، فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ کسی کوبھی شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں