اٹھارہ ہزاری: ایم ایس سول ہسپتال نے شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے والے ڈسپنسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی

اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز) ایم ایس سول ہسپتال نے شوکاز نوٹسز کا جواب نہ دینے والے ڈسپنسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ۔ ڈاکٹر عابد حسین سیال کی جانب سے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو بھجوائے گئے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ڈسپنسر وقاص حیدر کو زنانہ سٹاف کو ہراساں کرنے ، غیر حاضری اور ادویات کی خورد برد کے الزامات پر سات شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا اس لیے اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ خالی ہونے والی ڈسپنسر کی اسامی پر کسی دوسرے اہلکار کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جائے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں