اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز)ضلع جھنگ میں واقع تریموں بیراج کی بحالی وتوسیع اور مرمت کے تین سالہ پراجیکٹ پر جاری کام کے سلسلے میں ہیوی ٹریفک جس میں مسافر بسیں بھی شامل ہیں پہلے ہی بند ہیں مگر اب دن اوقات میں روزانہ تین تین گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک بند کی جا رہی ہے اس سے مسافروں جن میں ملازمین اور طلباء و طالبات کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا بندش کے اوقات میں ایمبولینس تک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوتی گزشتہ روز بھکر سے فیصل آباد کمسن بچے کو لے جانیوالی ایمبولینس بھی راستہ کھلنے کے انتظار میں کئی گھنٹے رکی رہی تریموں بیراج سے بین الاضلاعی روٹس کی ٹریفک گزرتی ہے مستقل متبادل راستہ نہ ہونے سے شہری سخت پریشان ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری :تریموں بیراج پر ٹریفک کی طویل بندش عوام کیلئے عذاب بن گئی مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں