اٹھارہ ہزاری:کسانوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر،تحریری معاہدہ طے پا گیا

اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز)کسانوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں ،مڈل مین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر تفصیلات کے مطابق آج اسسٹنٹ کمشنر آفس اٹھارہ ہزاری میں کسانوں اور شوگر ملز انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کسان اورشوگر ملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی ۔میٹنگ میں متفقہ طور پر تحریری فیصلہ کیا گیا کہ ورائٹی گنے پر کٹوتی 3فیصد جبکہ نان ورائٹی پر کٹوتی 7فیصد سے زائد نہیں ہوگی،پاس بک بلا امتیاز ہرکسان کو فراہم کی جائے گی ، زمینداروں کو پرمٹ میرٹ پر ملیں گے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ،فی شوگر مل روزانہ کی بنیاد پربیس سے زائد پرمٹ دیگر اضلاع کے کاشتکاروں کو جاری نہیں کرے گی،کوئی کسان لائن نہیں توڑے گااور مڈل مین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مذاکرات میں ڈی ایس پی صدر سرکل سیف اللہ بھٹی اور محمدرمضان بھٹی نائب تحصلیدار اٹھارہ ہزاری کے علاوہ حق باہو اور سراج شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ کسان رہنماوں کی جانب سے ایڈووکیٹ چمن عباس،طیب نواز ایڈووکیٹ ،رانا افتخار،رضوان قدیر چیمہ،حبیب خان ودیگر نے شرکت کی ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں