سعودی عرب کے ائیر پورٹ سے کروڑوں ریال کا سونا دن دیہاڑے غائب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک طیارے کے ذریعے بیرون ملک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لایا گیا تھا تاہم ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد سونا دن دیہاڑے غائب ہوگیا۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سونے کا کہیں نام و نشان نہیں ہے، امکان ہے کہ سونا طیارے کی لینڈنگ سے قبل یا کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچتے وقت ہی غائب کیا گیا ہو۔ ائیرپورٹ انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں