اٹھارہ ہزاری:وزیراعلیٰ پنجاب کا غریب دیہی خواتین کی بہبود کا منصوبہ کے تحت 99 گائے بھینسیں تقسیم۔ضلع ناظم،ایم پی اے سمیت دیگر افسران کی شرکت

اٹھارہ ہزاری (شعیب بخاری سے)اٹھارہ ہزاری کی مستحق خواتین میں 99گائے بھینسیں تقسیم۔مویشی قرعہ اندازی کےزریعے تقسیم کیے جا ر ہے ہیں تاکہ کسی کی حق تلقی نہ ہو مقررین کا خطاب۔تفصیل کے مطابق آج وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی ہدایت تحصیل اٹھارہ ہزاری گیارہ یونین کو نسلز کی 99مستحق دیہی بیوہ خواتین میں گائے اور بھینسیں تقسیم کرنے کرنے کیلئے خصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیر مین ضلع کو نسل جھنگ نواب بابر علی خان،ایم پی اےمحمد اعظم چیلہ،چئیر مین میونسیپل کمیٹی میاں حبیب الرحمن ،سابق ایم پی اے نواب فیصل جبوآنہ،ڈائریکٹر فارمزڈاکٹر عبدالرحمن،ڈائریکٹر فیصل آباد ڈاکٹر ملک نواز،ڈائریکٹر آرسی سی ایس سی ڈاکٹر نوید نیازی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جھنگ ڈائریکٹر خالد وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز ،ڈپٹی ڈی ایل اوڈاکٹرعمران گجر،ڈاکٹر منیراحمد پرجیکٹ ڈائریکٹرپنجاب و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر سیال نے کہا کہ حکومت پنجاب کیطرف سے یہ منصوبہ ایسی بیوگان جن کے پاس آمدنی کا کوئی زریعہ نہیں ہے انہیں گھر چلانے کے جانور فراہم کیے جارہے تاکہ انکو با عزت روزگار فراہم کیا جا سکے انکا کہنا تھا کہ دعا گو ہوں کہ شہباز وزیراعظم بنیں اور اسی طرح عوام کی خدمت کریں،اعظم چیلہ نے خطاب کرتے ہو ئے پنجاب گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اسے اس حکومت کا احسن قدم قرار دیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں