اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کو خطے کی ترقی کےلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت حاصل ہے۔ اس کی مقبولیت نے جہاں بھارت اور امریکہ کو کانٹوں کے بستر پر لیٹنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں پر دنیا بھر کے چند اہم ملک اس کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور اسے معیشت کی بہتری کےلئے اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔ انڈو نیشیا نے بھی اس منصوبے کو تعریفی نظروں سے دیکھتے ہوئے اس میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔پاکستان میں متعین انڈونیشیا کے سفیر ایوان سویودھی امیری نے ا نڈونیشیا کی سی پیک کے مختلف منصوبوں میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے
کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے خطے اور پاکستان کے عوام کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں ،یہ ایک انتہائی پر عزم منصوبہ ہے، کامیاب ہو گیا تو یہ موجودہ لاجسٹک روٹ کا نقشہ تبدیل کردے گا۔ یہاں میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوان سویودھی امیری نے کہا کہ امید ہے جلد ہی پاکستان میں سی پیک کی انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے رفتار میں اضافہ ہو جائے گا ۔ سی پیک کا محور و مرکوز توانائی کی رسد ہے جس میں مختلف پاور پلانٹس شامل ہیں، انڈونیشیا کوئلے کی صنعت میں بہتری کے باعث سی پیک منصوبوں کے لئے کوئلہ فراہم کر سکتا ہے، ریلوے میں مہارت کے باعث انڈونیشیا ٹرین سروس کے آغاز کے حوالے سے بھی سی پیک میں شامل ہو سکتا ہے



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں