پیر محل.پانچ افراد کا ڈنڈوں سوٹوں سے 90 سالہ بوڑھی خاتون اور اسکی بہو پر سر بازار  تشدد ۔نیم برہنہ کر دیا ۔

پیر محل  (محمد عدنان سے ) نواحی گاوں چک نمبر 661/2 گ ب کے رہاشی 90 سالہ راج بی بی زوجہ جیون ۔ رضیہ بی بی زوجہ صفدر گھر کے باہر کام کاج میں مصروف تھی کہ اسی گاوں کے رہائشی محمد شفیع ۔ عبدالغفور ۔ عامر ۔ شوکت ۔ اقبال وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے اچانک حملہ کر کے وحشیانہ تشدد شروع کر دیا اور مار مار کر شدید زخمی کر دیا دوران تشدد رضیہ بی بی کے کپٹرے پھاڑ کر سر بازار نیم برہنہ کر دیا ۔ چیخ وپکار پر اہل دہیہ کے لوگوں نے جان بچائی ۔ میڈیکل لیگل حاصل کرنے کے بعد تھانہ پیرمحل پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے ۔۔۔ تاحال مظلوم خاندان کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔ 90 سالہ خاتوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ملزمان قبل ازیں ہمارے ساتھ ظلم کر چکے ہیں اگر انصاف نہ ملا تو خود سوزی کر لوں گی ۔۔۔ اہل علاقہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے  ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالعبہ کیا ہے ۔۔ انصاف کے لیے مدعی صفدر علی درخواست پر کاروائی شروع ۔۔۔ .
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں