زینب کے قاتلوں کو سزا ملنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے.سراج الحق

پشاور(فدا محمد ناساپہ سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر الحق نے کہا ہے کہ زینب کےساتھ جوکچھ کیاگیااس پرجانوربھی شرمندہ ہیں،کم سن بچی کے قاتلوں کو سزا ملنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جمعرات کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق قصور پہنچے جہاں انہوں نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے گھر جاکر اہل خانہ سے واقعہ پر دلی تعزیت ،دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جب کہ غم زدہ والدین سے ملاقات کرکے زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام ترتعاون کی یقین دہانی اور سوگواران کے لیے صبرجمیل کی دعا کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ زینب ملک کےکرپٹ اورظالمانہ سسٹم کےخلاف اللہ کےحضورفریادی بن گئی ڈرتاہوں کہ اس واقعے کے بعد کہیں ہم پر آسمان نہ گرپڑے، رائیونڈمحل سےقصورصرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے اور پانچ دن سے بچی کی رشتے دار تھانے میں فریادی تھے لیکن کسی نے کارروائی نہ کی،اس ملک میں سابق وزیراعظم کے قافلے نے گجرات میں ایک بچے کو گاڑی تلے کچل کرموت کے گھاٹ اتار دیا اور کوئی غم زدہ خاندان کے گھر نہیں گیا ،ملک سے اسٹیٹس کو کلچر  اورظالم حکمرانوں کو اقتدار سے ہٹانے تک ایسے واقعات کا تدارک کرنا مشکل ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ زینب کےساتھ جوکچھ کیاگیااس پرجانوربھی شرمندہ ہیں قصور میں اس قسم کا یہ بارہواں واقعہ ہےجب کہ وزیراعلیٰ پنچاب شہباز شریف رات کے اندھیرے میں زینب کے گھرپہنچےاب ایک ہی راستہ ہے کہ ہم ظالموں کوانجام تک پہنچادیں۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں