جھنگ (جھنگ تیز) مقامی این جی اوز کی جانب سے تیس مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کر دی گئیں ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب گزشتہ روز کوٹ خیرا میں منعقد ہوئی جس کے دوران چیئرمین ضلعی بیت المال ریاض حسین عشرت بھٹی نے مشینیں خواتین کے سپرد کر دیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کی بھلائی کے کاموں میں ہی اللہ تعالیٰ کی رضا شامل ہے جبکہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کیونکہ جذبہ ہمدردی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے سلائی مشینوں کی فراہمی پر اڑان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ارکان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ :مقامی این جی اوز کی جانب سے تیس مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کر دی گئیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں