اٹھارہ ہزاری:انتظامیہ کی غفلت ،ٹی ایچ کیوہسپتال میں ڈلیوری ٹیبل نہ خریدا جا سکا

اٹھارہ ہزاری (جھنگ تیز) سول ہسپتال انتظامیہ کروڑوں کے بجٹ سے لیبر روم کے لیے ڈلیوری ٹیبل ہی نہ خرید سکی ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اٹھارہ ہزاری کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کو کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں لیکن ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دو سال گزرنے کے باوجود لیبر روم کے لیے ڈلیوری ٹیبل ہی نہیں خریدا جا سکا اور بنیادی مرکز صحت واصو آستانہ کے ٹیبل سے کام چلایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ اور اعلیٰ ہیلتھ افسران کی عدم دلچسپی کے باعث ہسپتال کے قیام کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ہسپتال انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں