جھنگ:گزشتہ روزمرکز جماعت اسلامی میں یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد،معروف شخصیات کی شرکت

جھنگ (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت مرکز جماعت اسلامی میں یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف شاعر ڈاکٹر نیاز علی محسن مگھیانہ تھے جبکہ تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر عبد الجبار خان ، طارق صابری ، معروف تاجر ذوالقرنین حیدر ، آرفن کیئر پروگرام پنجاب کے سینئر کوآرڈی نیٹر فیصل حمید خان و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ بچوں کے مابین آرٹ اور کوئز کے مقابلے کرائے گئے جبکہ چار بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں