فیصل آباد(جھنگ تیز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کل 31 جنوری کو آمد کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، ایجوکیشن بورڈ، کالجز اور یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ نے سر جوڑ لیے ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد مسعود فروکہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال ظفر سے ملاقات کی اور ہال کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اے سی سٹی احمر سہیل کیفی، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی، ڈائریکٹر کالجز امداد اللہ، ایڈمنسٹریٹر ریاض انجم بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت دس ہزار ایک سو سات طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اقبال ظفر نے گزشتہ روز یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ کی آمد کے انتظامات کے سلسلہ مین ہدایات جاری کیں، مزید کلاک ٹاور سمیت تمام تعمیراتی کاموں کی سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے بھی کہا۔
Home
تازہ ترین
فیصل آباد
قومی
فیصل آباد:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کل 31 جنوری زرعی یونیورسٹی میں آمد ،تیاریاں عروج پر
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں