اٹھارہ ہزاری (بیوروچیف شعیب بخاری سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع جھنگ کی ٹیم کی اٹھارہ ہزاری و دیگر نواحی علاقوں میں میڈیکل سٹورزپر کاروائی،متعدد معروف کمپنیوں کے مضر ضحت دودھ نہ بیچنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق آج پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع جھنگ کی ٹیم نے اٹھارہ ہزاری اور اسکے نواحی علاقوں واصو،ڈال موڑ ودیگر میں موجودمیڈیکل سٹور پر دوران کاروائیاں ہدایات جاری کیں کہ یہ خشک دودھ جن میں، نیو لیک انفنٹ فارمولا ون،نیولیک فالوآن فارمولا ٹو،نیو لیک پری میچیور،لیکٹینا انفنٹ فارمولا ون،لیکٹینا انفنٹ فارمولا ٹواورلیکٹینا ایل ایف کے نام شامل ہیں ہرگز نہ بیچیں کیو نکہ یہ مضر صحت ہیں اور بچوں میں انتہائی خطر ناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اٹھارہ ہزاری میں ہاشمی میڈیکل سٹور،ساجد میڈیکل سٹور ،احتشام میڈیکل سٹور ،ظفر میڈیکل سٹور ودیگر کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
اٹھارہ ہزاری:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں میڈیکل سٹورزپر کاروائی،مختلف کمپنیوں کے مضر ضحت دودھ بیچنےسے منع کر دیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں