فیصل آباد :(جھنگ تیز ) موٹر سائیکل فراڈ کیس کی بدنام زمانہ کمپنی ایم این ایم کا چئیرمین محمد احمد سیال کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ملزم محمد احمد سیال کافی عرصہ سے فرار تھا احمد سیال نے پچیس ہزار پانچ صد میں موٹر سائیکل دینے کا جھانسہ دیکرلوگوں سے 483 لاکھ روپے لوٹے ہیں پورے پنجاب میں اس کا نیٹ ورک چلتا تھا اس کے ایجنٹ لوگوں کو اس سکیم میں پیسے لگا کر پیسے کمانے کا جھانسہ دیتے اور شریف لوگ ان کے دھوکے میں آکر اپنی جمع پونجی لٹا رہے تھے جس پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوے فیصل آباد آفس پر چھاپہ مارا تھا تو وہاں سے لاکھوں روپے نقدی کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کی ہوائی ٹکٹیں اور کافی تعداد میں پاسپورٹ بھی برآمد ہوے جو ان لوگوں کے تھے جنہوں نے ان کے کہنے پر لوگوں کو لوٹنے کا ٹارگٹ پورا کیا تےتھا ان کو بیرون ملک کی سیر کروائی جاتی تھی ملزم کافی عرصہ سے فرار تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ لوگوں کی لوٹی ہوئی رقم لوگوں کو واپس ملے گی یا یہ بھی حسب روائیت مک مکا کرکے رہا ہوجاے گا یہ آنے والا وقت ہی بتاے گا.
Home
تازہ ترین
فیصل آباد
فیصل آباد :موٹر سائیکل فراڈ کیس کی بدنام زمانہ کمپنی ایم این ایم کا چئیرمین محمد احمد سیال کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں