جھنگ (جھنگ تیز)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے اور تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں کیونکہ انسداد پولیو ٹیموں کے کام کی سخت نگرانی کی جائیگی۔انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر تین روزہ خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔ اس دوران چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر اختر حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں اوراوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو زیادہ موثر اور فعال بنانے کیلئے بھرپور عوامی مہم چلانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو درکار مناسب سیکورٹی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کے حوالہ سے اور مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ کو یقینی بنائیں اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
جھنگ:انسداد پولیو کی ٹیموں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں