ن لیگ کا قصہ ختم :شریف برادران کے باہر جاتے ہی بڑی بغاوت ، بی بی سی کی رپورٹ منظرعام پر آتے ہی پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

لندن(ویب ڈیسک) نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خلیج گہری ہورہی ہے، شریف برادران کے حامیوں کی رائے الگ الگ ہے، ایک جانب مایوسی جبکہ دوسری طرف خوش فہمی عروج پر ہے، مسلم لیگ نواز واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نوازکیمپ اورشہباز کیمپ کے اختلافات پر مبنی رپورٹ شائع کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران میں اختلافات کی خلیج گہری ہوتی جارہی ہے،دونوں کے کیمپوں کی رائے الگ الگ ہے۔رائے اور سیاسی حکمت عملی کے لحاظ سے مسلم لیگ نواز واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، نواز اور شہباز شریف کے قریب سمجھے جانے والوں کی سوچ میں فرق بہت واضح دکھائی دے رہا ہے۔نواز شریف کے قریبی ساتھی موجودہ حالات میں مایوس دکھائی دیتے ہیں انہیں آئندہ عام انتخابات ہونے کا بھی یقین نہیں ہے بلکہ وہ تو مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات کا ہونا بھی غیر یقینی قراردے رہے ہیں۔دوسری جانب شہباز شریف کیمپ میں ان کے آئندہ عام انتخابات میں وزیراعظم بننے کا یقین ظاہرکیا جارہا ہے، شہباز شریف سے قریب سمجھے جانے والے بعض رہنماؤں کاخیال ہے کہ نواز شریف نا اہل نہ بھی ہوتے تو بھی 2018 کے انتخابات میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار شہباز شریف ہی کو بننا تھا۔شہبازشریف کیمپ کے لوگوں کو یقین ہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور ان کے ہمنواؤں کو بس اتنا ملے گا کہ ان کی سیاست اور ساکھ بنی رہے گی لیکن شریفوں کو جیل بھجوانے کےقصے پرانے ہوگئے۔خیال رہے کہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن )ناراض لوگوں کو پارٹی میں لانے کی پالیسی پر مزید اختلافات کا شکار ہو گئی۔جاوید ہاشمی کو واپس پارٹی میں لانے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی طرف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں