لاہور/شیخو پورہ/قصور/مانگامنڈی/مریدکے/رائیونڈ/گوجرانوالہ
(جھنگ تیز /
سٹاف رپورٹر/بیورورپورٹ)
حکومت کے لوڈ شیڈنگ کے دعوے نرے کھوکھلے ہی نکلے، صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت دیگر قریبی اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کا جن مکمل طور پر بے قابو ہوچکا ہے جبکہ شہر لاہور کے مختلف علاقوں شالامار۔باغبانپورہ۔سنگھ پورہ۔حاجی پورہ۔داروغہ والا۔گجر پورہ۔مغل پورہ میں گزشتہ دو دن سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔لیسکو کی طرف سےغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری مراکز ٹھپ ہوجانے کی وجہ سے تاجر برادری سراپا احتجاج ہے مگر لیسکو حکام یا حکومت میٹھی نیند سو رہی ہے۔۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو ڈویژن باغبان پورہ کے ایریا میں بجلی پچھلے دو دن سے آنکھ مچولی کرنے لگی ہے اور صبح نو بجے جانے کے بعد سہ پہر تین بجے شکل دکھاتی ہے۔اور پھر دوبارہ بغیر کسی شیڈول کے غائب ہوجاتی ہے ۔تاجر اور شہری حلقوں نے لیسکو حکام سے فوری بجلی بحال کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں