کوہاٹ میں رشتہ سے انکارپرمیڈیکل کالج کی طالبہ کو موت کی نیند سلانے والا ملزم گرفتارکرلیاگیا.ڈی پی او

کوہاٹ میں رشتہ سے انکارپرمیڈیکل کالج کی طالبہ کو موت کی نیند سلانے والا ملزم گرفتارکرلیاگیاہے۔

ایبٹ آبادمیڈیکل کالج کی تھرڈ ائیرکی طالبہ عاصمہ کو28جنوری کوکوہاٹ میں رشتہ سےانکارپرگھرکے سامنےفائرنگ کرکےبے دردی سےقتل کردیاگیا تھا ۔مقدمے میں دوبھائی مرکزی ملزم مجاہداللہ آفریدی اور صدیق اللہ آفریدی نامزد ہیں۔

ڈی پی اوعباس مجید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقدمے میں نامزدملزم صدیق اللہ آفریدی کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔

ڈی پی اونے بتایا کہ مقدمے میں کسی دباؤکا شکارنہیں ،مرکزی ملزم بیرون ملک فرارہوگیا اس کی گرفتاری بھی انٹرپول کے ذریعے جلد عمل میں آجائےگی۔ملزم کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کردیئےگئےہیں۔

عاصمہ کی تدفین گذشتہ روزلکی مروت میں کی گئی ، گھروالوں نے الزام لگایا تھا لڑکی کو رشتہ سےا نکارپرقتل کرنے والاملزم پی ٹی آئی کے ضلعی صدرآفتاب عالم کابھتیجا ہے۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں