حافظ آباد(جھنگ تیز)موٹرسائیکل سکیم کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے فرارہونے والاڈائریکٹر پولیس تھانہ صدر نے پکڑ کر چھوڑدیا۔ایم این ایم کمپنی نے علی چوک میں موٹرسائیکلوں کو دفتربنایاہواتھا جو عوام سے 25ہزارروپے لیکر 40ہزارروپے والا موٹرسائیکل دیتے تھے جس پر متعددافراد نے کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کردی ایک اندازے کے مطابق 8سے 10کروڑ روپے کا عوام کے ساتھ فراڈ ہواہے جب عوام کا اعتماڈ اس ادارہ پر قائم ہوا تو ایم این ایم کمپنی کا ڈائریکٹر را نامحمدآصف ولد محمدعاشق اوراسکے ساتھی عوام کے کروڑوں روپے لیکر فرارہوگئے۔جس پر حافظ وحید قیصر نامی شخص نے اس کے خلاف بوگس چیک دینے کا تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے گذشتہ روز رانا محمدآصف کو حراست میں لے لیا اور اطلاعات کے مطابق رانا آصف کے پکڑے جانے کی اطلاع پر درجنوں افراد تھانہ صدر پہنچے تھے مگر پولیس تھانہ صدر نے مک مکا کے بعد راناآصف کو چھوڑدیا جس پر عوام کے کروڑوں روپے ڈوبنے کے امکانات بڑھ گئے۔جبکہ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر امجد کھوکھر سے موقف کیلئے رابطہ کیا مگر انہوں نے موبائل فون اٹینڈ نہیں کیا۔
Home
تازہ ترین
حافظ آباد
قومی
حافظ آباد.نوٹو کی چمک یا کچھ اور.موٹرسائیکل سکیم کے نام پر عوام سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے فرارہونے والاڈائریکٹر پولیس تھانہ صدر نے پکڑ کر چھوڑدیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں