ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کامیاب کاروائی جعلی بریگیڈئیر کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (اُجھنگ تیز) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کو بلیک میل کرنے والے جعلی بریگیڈئیر بشارت کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مدعی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے اور ساتھ ثبوت بھی دیئے کہ میری بہن کو بریگیڈئیر بشارت نے نوکری کا جھانسہ دیا اور پھر تصویریں لے کر بعد میں بلیک میل کرنا شروع کردیا۔
یہاں پر بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ جعلی بریگیڈئیر کا طریقہ واردات بڑا دلچسپ تھا کہ جعلی بریگیڈئیر اخبارات میں اشتہارات دیتا تھا کہ ایک میڈیا ہائوس کے لئے فی میل سٹاف کی ضرورت ہے۔ اشتہار چھپنے کے بعد خواتین دیئے گئے نمبر پر رابطہ کرتیں اور پھر میٹنگ ہو جاتی۔ پہلی میٹنگ کے بعد بریگیڈئیر بشارت مختلف زاویوں سے بنائی گئی تصویروں کی ڈیمانڈ کرکے جو میڈیا میں کام کرنے کی خواہشمند خواتین فوری طور پر پوری کردیتیں اور یہاں سے دوسرا سلسلہ شروع ہوتا ہے جس کے بعد بریگیڈئیر ان تصویروں کو وٹو شاپ سافٹ وئیر کے ذریعے ایڈٹ کرتے اور پھر لڑکیوں سے مختلف فرمائشیں شروع کرتے۔
جن سے جنسی تعلقات اور پیسے مانگے جاتے تھے۔ ایف آئی کو جعلی بریگیڈئیر کو انتہائی مہارت گرفتار کرنا پڑا۔کیونکہ جعلی بریگیڈئیر بشارت بار بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کرتا تھا لیکن گزشتہ شب ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کی قیادت میں جی ایس ایم لوکیٹر کی مدد سے گرفتار کرلیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں