سابق ایئر چیف مارشل (ر) اصغر خان حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے

ایبٹ آباد (جھنگ تیز) سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے. خاندانی ذرائع کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان گزشتہ کئی روز سے سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھے تاہم آج (جمعہ کو) صبح کے وقت انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے.
مارشل اصغر خان کی عمر 97 برس تھی. ان کی نمازِ جنازہ کل (ہفتہ کو) نواں شہر میں ادا کی جائے گی. واضح رہے کہ اصغر خان 1957 میں ایئر چیف کے عہدے پر فائز ہوئے ، اس وقت ان کی عمر محض 36 سال تھی اور وہ کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ قرار پائے تھے. انہوں نے سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد تحریکِ استقلال کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی جس نے بھٹو دور میں سخت اپوزیشن کا کردار ادا کیا. ایئر مارشل اصغر خان نے جنوری 2012 میں اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں ضم کردی تھی.
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں