لاہور.سبزہ زار میں بچوں کی لڑائی ،رمحلہ داروں نے آپس میں گتم گتھا اندھا دھند فائرنگ، راہگیرسمیت5افراد شدید زخمی

لاہور(جھنگ تیز)سبزہ زار کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پرمحلہ داروں نے آپس میں لڑائی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرد ی جس سے راہگیرسمیت5افراد شدید زخمی ہوگئے ،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ حسن ٹاﺅن کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے دوران حسنین ، ظہیر اور احمد جوکہ آپس میں تینوں سگے بھائی ہیں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے شہباز ، آصف ، اسلم ، اکبر اورراہگیر عامر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد
کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زیر علاج ہیں ۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی درخواست پرمقدمہ درج کر تے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں