لاہور (کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقہ میں منی پٹرول پمپ میں پراسرار طور پرآتشزدگی کے نتیجے میں دوکان میں موجود تما م سامان جل کرخاکستر ہوگیا،اس واقع کی اطلاع ملنے پرریسکیواورامداد ی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورآگ پرقابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ سلامت پورہ کے قریب سڑک پرموجود دکان میں بنائے گئے منی پٹرول پمپ کے قریب سے گزرنے والے شخص کے سگریٹ گرانے سے آگ لگ گئی جس سے دوکان میں پڑئے ہوئے پٹرول کینزمیں بھی آگ لگ گئی جس سے قریبی دوکان داروں اورراہگیروں میں افراتفری پھیل گئی اس حادثے کی اطلاع فوری طورپر ریسکیو 1122اورامدادی ٹیموں کودے دی گئی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کرآگ پرتھوڑے ہی عرصہ میں قابوپالیاجبکہ دوکان کے قریب اوراندر پڑا ہوا تما م سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔
Home
تازہ ترین
قومی
لاہور
لاہور. باغبانپورہ کے علاقہ میں منی پٹرول پمپ میں پراسرار طور پرآتشزدگی کے نتیجے میں دوکان میں موجود تما م سامان جل کرخاکستر ہوگیا،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں