لاہور (کرائم رپورٹر)نیوانارکلی کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 42سالہ شخص کوہلاک کردیا،پولیس نے اطلاع ملنے پرموقع پے پہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق نیوانارکلی کے علاقہ اردو بازار میں الکریم مارکیٹ میں 42 سالہ اشفاق سکول بیگ بنانے والے کارخانے میں محنت مزدوری کرتا تھا اپنے کام سے فارغ ہوکر واپس گھر جاتے ہوئے اسے موٹر سائیکل پرسوار 2نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیاجسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،اس واقعہ کی اطلاع پولیس کودے دی گئی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایاکہ واقعہ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ لگتا ہے،اس قتل کامقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف پہلوو¿ں پر تحقیقات شروع کردی گئی ۔
Home
تازہ ترین
قومی
لاہور
لاہور.نیوانارکلی کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 42سالہ شخص کوہلاک کردیا،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں