بھارت(جھنگ تیز): بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدورائی میں ایک 27 سالہ سافٹ وئیر انجینئیر نے بال گرنے سے تنگ آکر خود کُشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کُشی کرنے والے شخص کی شناخت آر متھُن راج کے نام سے ہوئی ہے جو بنگلورو میں بطور سافٹ اوئیر انجینئیر نوکری کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ سافٹ وئیر انجینئیر کی کھوپڑی کی جلد تھوڑی خراب تھی جس کی وجہ سے اسے بالچر ہو گیا، متھُن نے اپنے کیرئیر کا آغاز چنائی سے کیا، تین چار سال کام کرنے کے بعد گذشتہ برس متھُن نے بنگلورو میں آئی ٹی کمپنی میں نوکری حاصل کی۔
متھُن کے والد کا کافی عرصہ پہلے انتقال ہو چکا ہے جبکہ متھُن کی والدہ وسانتھی مدورائی کے علاقہ جے ہند پُرم میں رہائش پذیر ہیں ۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے لڑکی کی تلاش کا آغاز کیا لیکن ناکام ہو گئیں جبکہ متھُن دن بدن جھڑتے بالوں کی وجہ سے بے حد پریشان رہتا تھا۔ متھُن گذشتہ کئی روز سے نوکری سے چھُٹی پر تھا،اس نے کئی مرتبہ اپنی والدہ کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
لیکن وہ اُسے تسلی دیتی تھیں کہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ بروز اتوار وسانتھی مندر گئیں اور واپسی پر انہوں نے متھُن کی لاش کو کمرے کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ پڑوسیوں کی مدد سے وہ فوری طور پر متھُن کو آٹو رکشہ میں گورنمنٹ راجا جی اسپتال لے کر گئیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ متھُن اسپتال آنے سے قبل ہی انتقال کرچکا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں