علی پور کی2لڑکیوں نے زندگی بھر ساتھ رہنے کے لئے ایک ہی لڑکے سے شادی کر لی

لاہور(جھنگ تیز):علی پور کی رہائشی 2لڑکیوں علینہ ولد ملک ریاض حسین ،علیشبہ ولدمحمد ساجد نے ایک زندگی بھر ساتھ رہنے کے لئے ایک ہی لڑکے سے شادی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق علیشبہ کا کہنا تھا کہ میں علینہ سے بہت پیار کرتی تھی ہم دونوں بچپن سے اکھٹی رہنا چاہتی تھیں اس لئے علیشبہ نے جلال پور کے رہائشی محمد فراز کے ساتھ نکاح کیا اور کچھ ہی عرصے بعد اس نے اپنے شوہر کی شادی علینہ کے ساتھ کروا دی اور دونوں محمد فراز کے ساتھ خوشی سے رہ رہی ہیں مگر لڑکیوں کے والدین کی جانب سے لڑکے محمد فراز کو مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی جان کے ساتھ محمد فراز کی جان کا بھی خطرہ ہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں