کارکن 15 روز کیلئے گرم کپڑے اور کھانا ساتھ لائیں،خرم نواز گنڈا پور کی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل

لاہور (جھنگ تیز) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما خرم نواز گنڈا پور نے پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 جنوری کو منعقد کیے جانے والے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لئے 15 روز کے لئے گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری اشیاء ہمراہ لے کر آئیں اور وہ دھرنے کی پندرہ روز کے لئے تیاری کے ساتھ آئیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف ملنے تک اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت، وزیر قانون کے مستعفی ہونے تک دھرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں