حیران کن خبر : پی ٹی وی لاہور سنٹر میں خصوصی اجلاس ۔۔۔عطاالحق قاسمی کو کن الفاظ میں یاد کیا گیا ؟ آپ بھی جانیے

لاہور(جھنگ تیز)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز میں سی بی اے مشعل یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان کی زیر صدارت یونین عہدیداران کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں یونین کے جلد از جلد ریفرنڈم کروانے پر زور دیا گیاتاکہ جلد از جلد چارٹر کے بعد تنخواہوں میں2017 کا اضافہ ہو سکے ۔
یونین کے مرکزی صدر نے کہا کہ جن لوگوں نے ریفرنڈم سے پہلے انٹرنل الیکشن کیلئے عدالتی کارروائیوں میں الجھایا ہوا ہے وہ پی ٹی وی ملازمین کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ۔سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عطاالحق قاسمی کے بطور چیئرمین استعفٰی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور ان کی پی ٹی وی کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ
پی ٹی وی کے ویران سٹوڈیوز میں رونقوں کی بحالی ،عارضی ملازمین کی مستقلی،دورانِ سروس فوت ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کی نوکری،ٹی وی لائسنس فیس کے کمیشن کی مد میں واپڈا کو پانچ کی بجائے ایک روپے کی ادائیگی سے سالانہ کروڑں کی بچت اورگزشتہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں اہم کردار جیسی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا ۔مرکزی صدر جہانگیر خان اور یونین نمائندگان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر عطاالحق قاسمی کے خلاف چلائی جانے والی منفی پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عطاالحق قاسمی غریب پرور مزدور دوست اور نیک دل انسان ہیں ، ان کا استعفٰی پی ٹی وی کے لئے ایک بڑا نقصان ہے ۔(ش س م)
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں