شورکوٹ:ڈپٹی کمشنر مدثرریاض ملک کا وریام والا میں مختلف جگہوں کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر و مقامی ایم پی اے بھی ہمراہ

شورکوٹ( جھنگ تیز)مہر عبدالناصر ہندلانہ سیال چیئرمین UC48 کا مطالبہ تھا کہ پیروالہ تا 491 کارپٹ روڈ میں ناقص میٹریل استعمال ہوا ہے جس پر ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ سیال نے وزیر اعلی شکایت سیل میں یہ ایشو اٹھایا جس کی بناء پرآج ڈپٹی کمشنر جناب مدثر ریاض ملک ہمراہ اے سی شورکوٹ چوہدری محمد اشرف MPA مہر خالد محمود سرگانہ صاحب اور متعلقہ محکمہ کی ٹیم نے کارپٹ روڈ کو چیک کیا اور ناقص میٹریل استعمال ہونے پر ذمہ دران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا آڈر جاری کیا اور اس کارپٹ روڈ کے نقائص کو جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت کی ۔ اور RHC سنٹر وریام ، سرگانہ ڈگری کالج وریام اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 485 کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کے کام کا بھی جائزہ لیا اور اس کے بعد مہر عبدالناصر ہندلانہ کے ڈیرہ پر ان امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں