پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،دودھ کے کارخانہ سمیت تین فوڈپوائنٹس سیل،جرمانے عائد

ملتان145 کوٹ ادو (جھنگ تیز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ زدہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر جبکہ 13 کو 2 لاکھ کے قریب جرمانہ عائد کیا ہے کوٹ ادو میں بلا تفریق کارروائی نہ کرنے پر شہریوں کا احتجاج تفصیل کے مطابق لیہ میں واقع العمران سوئیٹس پروڈکشن یونٹ145 ابوبکرچوک بہاولنگر میں واقع چٹخارہ ہوٹل اور خان گڑھ مظفر گڑھ میں واقع ملتان سوئیٹس پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے نان فوڈ گریڈ کلر استعمال کرنے پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات ہونے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیا ایک لاکھ 35 ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ مزید کارروائیوں میں 700 ساشے گٹکا145100 کلو گرام ناقص اور زائد المعیاد غذا کو موقع پر ہی تلف کر دیا کوٹ ادو سے خبر نگار اور کورٹ رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو میں گڑھی قریشی پر قائم غیر معیار معیاری دودھ بنانے والے کارخانے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ٹینکر میں موجود 8 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا گیا اور بڑے پیمانے پر مضر صحت دودھ دوسرے علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا غیر معیاری دودھ بنانے والے کارخانے کو سیل کر دیا جبکہ بلا تفریق کارروائی نہ کرنے پر شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کیخلاف احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں