جھنگ تیز)مظفر گڑھ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے( والے 3 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔سی ٹی ٹی کے مطابق گزشتہ روز کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مظفر گڑھ کے علاقے راولے والا میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں