وہاڑی (عدیل گیلانی ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن وہاڑی کے سالانہ انتخابات ، سالانہ انتخابات منعقد کروانے کیلئے الیکشن بورڈ کا قیام عمل میں لا یا گیا ، چیئرمین الیکشن بورڈ و سینئر قانون دان میاں محمد غفور ایڈووکیٹ جبکہ ممبران ملک ندیم اختر ، عا طف مسعودجو ئیہ اورچودھری مسعود امین ایڈووکیٹس ہو نگے ، اس موقعہ پر ہنگامی پریس کا نفرنس کر تے ہوئے چیئرمین الیکشن بورڈ میاں محمد غفور ایڈووکیٹ نے ممبران عا طف مسعود جوئیہ ، ملک ندیم اختر او ر چودھری مسعود امین ایڈووکیٹس کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ڈسٹرکٹ بار کے کل ووٹرز کی تعداد 731ہیں جن میں 25سے زائد خواتین وکلاء شامل ہیں الیکشن سال 2018کے لیے کا غذات نا مز دگی 29اور30دسمبر جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی لسٹ یکم جنوری کو آویزاں کی جا ئے گی اسکے بعد کاغذات کی جا نچ پڑتال اور اعتراضات دوجنوری کو ہو نگے جبکہ کا غذات واپسی بھی اسی دن کیے جا ئیں گے اسکے بعد امیدوار وں کی اپیل تین جنوری کو دائر کرسکیں گے اور امیدواروں کی فائنل لسٹ چار جنوری کوآویزاں کی جا ئے گی اور پو لنگ 13جنوری کو ہوگی جو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ووٹر ز کی لسٹ پنجاب بارکونسل کی طرف سے منظور شدہ ہے ہماری کو شش ہو گی کہ انتخابات کا تمام مرحلہ خو ش اسلوبی اور پرُ امن طریقہ سے سرانجام پا ئے اس لیے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدوار اور انکے حامی ضابطہ اخلاق کی پا بند ی کریں اور دوستانہ ماحول میں الیکشن لڑیں تمام ووٹرز اور امیدواروں کے حقوق کا خیال رکھا جا ئے گا اور شکا یات کی صورت میں چیئرمین الیکشن بورڈ و ممبران سے ڈائریکٹ رابطہ کریں #
Home
تازہ ترین
قومی
وہاڑی
وہاڑی.ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن وہاڑی کے سالانہ انتخابات ، سالانہ انتخابات منعقد کروانے کیلئے الیکشن بورڈ کا قیام عمل میں لا یا گیا ،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں