ڈاکٹر طاہرالقادری

محمد طاہر القادری19 فروری،1951 کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔آپ تحریک منہاج القران،منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن،عوامی تعلیمی منصوبہ اور منہاج یونیورسٹیکے بانی و چئیرمین ہیں اور پاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے بھی بانی چیئرمین ہیں۔پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اسلامک لاءپر لیکچر دیتے رہےہیں ۔انہیں1994ء میں 130 سال عمر پانے والے چکوالکے معروف بزرگ سید رسول شاہ خاکی نے پہلی بار اور بعد ازاں2004ء میں عرب علماء کی طرف سے شیخ الاسلام کا خطاب دیا گیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جھنگ کے ایک معروف عالم دین ڈاکٹر فریدالدین قادریکے بیٹے ہیںڈاکٹر فریدالدین1918ءکو جھنگ میں پیدا ہوئے۔اور 2نومبر1974ء کو جھنگ میں 56 سال کی عمر میں انتقال کیا۔ ۔ ان کے آباؤاجدادسیال خاندان سے تھے، جو تحصیل و ضلع جھنگ کے چنیوٹ روڈ پر واقع گاؤں کھیوا کے نواب تھے۔ ان میں سے دو بھائیوں نے اپنی جائداد تیسرے بھائی کے سپرد کر کے خود درویشی اختیار کی، نواب جمعہ خان ڈیرہ اسماعیل خانکی طرف اور نواب احمد یار خان (جو ڈاکٹر طاہرالقادری کے اجداد میں سے تھے) جھنگ صدر جا آباد ہوئے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جدوجہد کا آغاز 1976ء میں جھنگ کی سطح پر نوجوانوں کی تنظیم محاذ حریت قائم کرکے کیا ، جسے بعد ازاں 1980ء میں لاہور سے تحریک منہاج القرآن کے نئے نام کے ساتھ بدل دیا گیا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں